Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کر رہی ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

مسلم لیگ ن جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کر رہی ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کر رہی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے مریم اونگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور ریلیف کی بدولت عوام پر عالمی سطح کی مہنگائی کا کم سے کم اثر منتقل ہونے دیا، ن لیگ جھوٹ اور الزام تراشیوں کی سیاست کررہی ہے، اس وقت دنیا میں دہائی کی سب سے ذیادہ مہنگائی ہے۔

  فرخ حبیب نے کہا کہ یو این ایف اے او کی حالیہ رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا، عالمی سطح پر خوردنی آئل میں 127 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قوم کو ہر صورتحال سے آگاہ رکھنے کی نئی روایت قائم کی ہے، وزیر اعظم عمران خان کو غریب، متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی ذیادہ فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت 34 سماجی تحفظ کے پروگرامات کامیابی سے چل رہے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء، سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں استحکام کے لئے یومیہ کی بنیاد پر وفاق اور صوبوں کی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کاش ن لیگی کبھی سچ بھی بول سکتے، اس وقت دنیا میں ہونے والی مہنگائی کا سب سے کم اثر پاکستان میں پڑا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کوویڈ 19 کے آغاز اور عروج کے دوران بھی اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، ماضی میں عوامی ریلیف کے اعلانات صرف نعروں کی حد تک ہی تھے، عملی طور پر اپنی ہی جیبیں بھریں گئیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر جو بھی منہگائی، بے روزگاری ہے اس کی ذمہ دار ن لیگ ہے، درحقیقت ن لیگ نیب سے ایسا این آر او چاہتی ہے جس میں ان کے تمام کیسز یکدم ختم ہوجائیں، ن لیگ نے 2013-18 کے درمیان ملک کے ہر ادارے کو مفلوج کیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی ترجیح کرپشن، کمیشن، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس تھے، 1998 کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارناموں کی وجہ سے کئی بار ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا، آئی ایم ایف کے پاس سب سے پہلے کون گیا اور کیوں اس کی ضرورت پیش آئی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر