
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔
اسپیکر لوک سبھا نے صادق سنجرانی کوارسال کیے گئے خط میں کہا تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔
صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، جسے چیئرمین سینیٹ نے مسترد کر دیا۔
صادق سنجرانی کا کہنا ہےکہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔
واضح رہےکہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News