Advertisement
Advertisement
Advertisement

خسرے کے انجیکشن لگانے میں غفلت، 2 بچیاں جاں بحق

Now Reading:

خسرے کے انجیکشن لگانے میں غفلت، 2 بچیاں جاں بحق

خسرے کے انجیکشن لگانے میں غفلت کے باعث 2 بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے 2 بچیوں کی ہلاکت خسرے کے دوران ٹیم کی جانب سے انجیکشن لگانے غفلت اور لاپرواہی سے ہوئی۔

سابق کونسلر میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ انجکشن لگانے سے بچوں کی حالت روز بروز خراب ہوتی گئی دیگر کی حالت تشویشناک ہے،  واقعہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کروائی جائے۔

میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ کے سابق کونسلر اور سماجی رہنماء شیر علی اچکزئی نے کہا ہے کہ ان کے گھر کے 2 معصوم بچیاں گزشتہ 17 نومبر کو روبیلا مہم کے دوران ٹیم کی جانب سے خسرے کی بیماری کے باوجود بھی ناتجربہ کاری غفلت اور نااہلی سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ناتجربہ کار ٹیم نے تشخیص کے بغیر بچوں کو ویکسین لگایا حالانکہ بچے اس وقت بخار میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا علاقے میں پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ ناتجربہ کار ٹیمیں درجنوں بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہے، اعلیٰ حکام کو اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے اس سے مزید معصوموں کی زندگی کو بچانا ہے ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیمیں ان کے گھر آکر ان کے چھوٹے بھائیوں سے بیان لیتے ہیں کہ یہ ہلاکتیں انجیکشن سے نہیں بلکہ خسرے سے ہوئی ہے یہ عمل قابلِ گرفت ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ہم اس اقدام کیخلاف اعلیٰ حکام سے شکایت کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطح پر اس کی تحقیقات کروائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر