وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی لازمی ویکسین کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی یقینی بنانے کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل بھی زیرِ غور لیا گیا۔
اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں جاری کورونا مہم کا جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی نے ویکیسن کی مستقبل میں دستیابی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔
این سی او سی نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو سراہا، اجلاس میں فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ملک گیر آگاہی مہم پر این سی او سی کی جانب سے میڈیا کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
اجلاس میں آگاہی مہم میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز کے کردار کو بھی سراہا گیا، این سی او سی اجلاس میں دوسری خوراک کے حوالے سے انتظامات پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News