حسان خاور کا ٹوئٹ
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہےکہ اپوزیشن کےدھاندلی کے پرانےطریقےاب نہیں چلیں گے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ای وی ایم سےکیوں بھاگ رہی ہے، ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کرنےکیلئےمن گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کےدھاندلی کےپرانےطریقےاب نہیں چلیں گے،ای وی ایم سادہ مشین ہے،عوام کوسمجھنےمیں مشکل نہیں ہوگی۔
حسان خاور نے کہاکہ ای وی ایم کاانٹرنیٹ سےتعلق نہیں،کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاکہ پاکستان کی تین چوتھائی آبادی 2023 تک اسمارٹ فون پرچلی جائےگی، اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کیا مشین استعمال نہیں کرسکتے ؟
ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کااستعمال زیادہ آبادی والےممالک میں ضروری ہے، کم آبادی والے ممالک میں بغیرای وی ایم کےکام ہوسکتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
