
مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق بیماری میں بھی تفسیر لکھتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایوب خان کے دور میں دین کی تحریف ہو رہی تھی ، مولانا سمیع الحق نے ان کا پردہ چاک کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن ختم کرنے کی چیز نہیں اس میں زندگیاں ختم ہوتی ہیں ، سمیع الحق کا عظیم تحفہ طالبان ہیں، افغانستان میں اب وہ حکومت میں ہیں ، افغان طالبان میں بیشتر دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔
معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا نے شہیدوں کی سرپرستی کی اور خود بھی شہید ہوئے ، اللّٰہ کا شکر ہے کہ آج ہم طالبان کی فتح کی شکل میں ان کی کوششوں کو دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News