
فواد چوہدری نے کہا کہ چھ لاکھ لوگ روزانہ پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایاکہ ان پناہ گاہوں کو مخیر حضرات کے گروپس چلا رہے ہیں، حکومتی پیسہ نہیں لگ رہا لیکن پوری چین کو ڈیزائن کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان اور خاتونِ اوّل نے جو توجہ دی اس پر لاکھوں لوگوں کی دل سے دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
چھ لاکھ لوگ روزانہ پناہ گاہوں سے کھانا کھاتے ہیں، ان پناہ گاہوں کو مخیر حضرات کے کئ گروپس چلا رہے ہیں حکومتی پیسہ نہیں نہیں لگ رہا لیکن جس طرح سے اس پوری Chain کو ڈیزائین کیا گیا وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اوّل نے جو توجہ دی اس پر لاکھوں لوگوں کی دل سے دعائیں ان کے ساتھ ہیں https://t.co/RkLIau2jS8
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 17, 2021
اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان آج اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا قانون پاس کرلے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
انشاللہ آج پارلیمان اوْورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 17, 2021
واضح رہےکہ مشترکہ پارلیمانی اجلاس جاری ہے ، جس کا 60 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News