Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے، صوبائی وزیر صنعت

Now Reading:

سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے، صوبائی وزیر صنعت

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے تین اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

میاں اسلم اقبال کی زیرِ قیادت پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی دبئی ایکسپو اور بین الاقوامی بزنس کانفرنس ہوئی جس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری ڈاکٹر واصف خورشید نے شرکت کی۔

کانفرنس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے تین اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جبکہ رومی فیبرکس، گلوبل پیکجنگ اور پٹپاک فلمز پرائیوٹ لیمیٹڈ سے معاہدے کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رومی فیبرکس کے ڈائریکٹر خواجہ نجم الدین اور گلوبل پیکجنگ کے سی ای او نویڈ گوڈیل نے معاہدوں پر دستخط کئے، معاہدے کے باعث پنجاب میں 45 ارب روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہو گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں نئی نوکریاں فراہم کی جا سکیں گی، صنعت دوست پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار پنجاب میں صنعتیں لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر