
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کی سرجری کی خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے لاکھوں مداحوں کو پریشان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی 46 ویں سالگرہ منائی، جس کے لیے اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ بھی شئیر کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سشمیتا سین نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے ان تمام چاہنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔
اسی پوسٹ میں سشمیتا سین نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہوں نے 16 نومبر کو اپنی سرجری کروائی تھی اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔
اداکارہ کے اس انکشاف نے مداحوں کو پریشان کردیا، جس کے بعد کمنٹ سیکشن میں تبصروں کا ایک سلسلہ ہی شروع ہو گیا۔
مداحوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شئیر کردہ اس ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب میری سرجری کا سن کر بہت پریشان ہوگئے لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں۔
سشمیتا سین نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوتا یا میری صحت خراب ہوتی تو میں اس کی اطلاع ضرور دیتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News