
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں زوردار دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں 1 گاڑی اور قریبی دکانوں میں بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News