Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے ساتھ معاہدے پر اعتماد میں لیا۔

دوران اجلاس اتحادی جماعتوں نے اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس  میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق بل منظور کروایا جائے گا۔

اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، مسلم لیگ (ق) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ارکان شریک ہوئے ۔

Advertisement

 اجلاس میں ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی، وزیر قانون فروغ نسیم، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر شیخ رشید، جے ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ق لیگ کے وفاقی وزیر مونس الہٰی نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر