پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہمشکل اجتماع میں شریک دیگر افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
Meet Shah Hussain, a dry fruit merchant.
https://t.co/3OBoPIk1ij— پاکستانی رینچ™️ (@NaikRooh) November 16, 2021
وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی یہ ویڈیو کسی نا معلوم فرد کی جانب سے بنائی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص ہو بہو عمران خان کی جوانی کی شکل پیش کر رہا ہے۔
اس ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین بھی کافی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائیکس اور دلچسپ کمنٹس آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

