Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کےخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع

Now Reading:

آئی پی ایل کےخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ناقص کارکردگی اور سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بھارت کے سابق کرکٹرز نے اپنی توپوں کا رخ ٹیم اور انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی جانب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ختم بائے بائے ٹاٹا گڈ بائے۔

Advertisement

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے بھی اپنی ٹیم کی پے در پے شکست اور ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران کپل دیو نے کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کھلاڑی قومی سطح پر کھیلنے کی بجائے آئی پی ایل کو ترجیح دیں گے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی قوم کے لیے کھیلنے پر فخر کرنا چاہیے، میں ان کے مالی حالات نہیں جانتا اس لیے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

کپل دیو کا کہنا تھا کہ  پہلے قومی ٹیم اور پھر کوئی بھی فرنچائزز ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے جو غلطیاں کی ہیں اسے نہ دہرانہ ہی اصل سبق ہے۔

Advertisement

کپل دیو کا مزید  کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈکپ کے درمیان کچھ فرق ہونا چاہئے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر