Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں سی این جی سیکٹر بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ملک بھر میں سی این جی سیکٹر بند کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں سی این جی سیکٹر یکم دسمبر سے 15 جنوری تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی کیلئے سی این جی اور کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس بند کی جائے گی جبکہ کمیٹی نے سردیوں کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

  وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موسم سرما میں پیٹرولیم ڈویژن میں گیس کی طلب اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جائے گی اور سی این جی سیکٹر کی گیس میں کٹوتی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ برآمدی صنعتوں اور کھاد کارخانوں کو بلا تعطل گیس فراہم ہوگی۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال مارچ تک گیس کے حوالے سے مسائل موجود رہیں گے، جو صنعتیں بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس استعمال کر رہی ہیں انہیں گیس کی فراہمی منقطع نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر