Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری توجہ ملک میں دیرپا معاشی استحکام پر ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ہماری توجہ ملک میں دیرپا معاشی استحکام پر ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری توجہ ملک میں دیرپا معاشی استحکام پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری توجہ ملک میں دیرپا معاشی استحکام پر ہے، کورونا کے باوجود حکومت درمیانی سے طویل مدتی اقتصادی اصلاحات کرنے میں کامیاب رہی، نتیجے میں ہمارا معاشی پروفائل مستحکم ہے ۔

 اس موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

Advertisement

ملاقات میں مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی موجود تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان  سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مذہبی جماعت کے احتجاج  کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان پر خصوصی نظر رکھی جائے، ہم امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر