Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی بحران: وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

چینی بحران: وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
عمران خان

چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب علی کامران افضل شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک، سیکرٹری صنعت ، سیکرٹری زراعت اور کین کمشنر پنجاب بھی شریک ہوں گے۔

 وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے میں چینی سمیت اشیائے خوردونوش کی بلند ترین قیمتیں شامل ہے۔

Advertisement

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا، اجلاس کا 28 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے۔

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ رجسٹریشن اتھارٹی بل پر قانون سازی کی جائے گی۔

میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن بل بھی قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

ورک پلیس پرخواتین کو ہراساں کرنے کا ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے آج کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

نیشنل کمیشن برائے تحفظ اطفال ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ضابطہ فوجداری میں ترامیم کا بل بھی منظوری کے لیےایوان میں پیش ہوگا جبکہ نیب ترمیمی بل 2021 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی صورت میں قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیرقانون ایوان کے سامنے نیب کا دوسرا اور تیسرا ترمیمی آرڈیننس رکھیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بشکیک، کرغزستان میں نیشنل بینک کی برانچ بند کیے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

تحریک کے ذریعے اسلام آباد چیریٹیزرجسٹریشن بل منظوری کے لیے مشترکہ اجلاس کو بھیجا جائے گا جبکہ کوویڈ-19 ذخیرہ اندوزی سے بچاؤ کا بل بھی مشترکہ اجلاس کو بھیجنے کی تحریک پیش ہوگی۔

ضابطہ فوجداری میں ترامیم کا بل بھی منظوری کے لیےایوان میں پیش ہوگا جبکہ نیب ترمیمی بل 2021 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی صورت میں قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر