
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہناہےکہ پاکستان کے باشعورعوام نااہلوں کے جھوٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی سیاسی تاریخ جھوٹ، فریب اور دھاندلی کا مرکب ہے،ن لیگ کے پلے سوائے جھوٹے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کی سیاست ہی مکر اور فراڈ کا شاخسانہ ہو ان سے سچ کی امید نہیں، ن لیگ کی تباہ کاریوں کو ٹھیک کرنے کے بعد فلاحی کام عروج پر ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے نمل یونیورسٹی کے بعد القادر یونیورسٹی بہترین تحفہ ہے، ایک طرف ن لیگ تھی جس نے صحت اور تعلیم کا بجٹ کک بیکس زدہ منصوبوں کی نظر کیا، آج کا وزیراعظم قوم کے مستقبل کا ضامن ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ کرپٹ اشرافیہ کا مقصد و مدعا کرپشن رہا، عمران خان کا فوکس پاکستان کی آنے والی نسل ہے، ن لیگ کے پلے سوائے جھوٹے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News