Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشیر خزانہ کی آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

Now Reading:

مشیر خزانہ کی آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، مختکف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے جس پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر فراہمی کی تعریف کی۔

اجلاس میں مشیر خزانہ نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کی۔

Advertisement

سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان ہے جس پر مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ دیگر صوبے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ میں مزید کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی بہتر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر