Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں کمی

Now Reading:

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں کمی

سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان نشتر اسپتال میں ڈینگی وارڈ میں 6 مریض زیرعلاج ہیں۔

نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرعلاج 5 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق جبکہ 1 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

نشتراسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 نیا مریض رپورٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

Advertisement

ڈینگی کیا ہے؟

ڈینگی کے وائرس کی 4 اقسام ہیں ، ڈینگی آدھےسے زیادہ دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور تقریباً ہر ملک میں اس کے متاثرہ لوگ موجود ہیں۔ ڈینگی دو انواع کے مادہ مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے ، ڈینگی کے کاٹے جانے کے بعد جب انسانوں میں علامات ظاہر ہوں تو اسی بندے سے تقریباً12 دن تک جینس کے مچھروں کے ذریعے وائرس پھیلتا جاتا ہے۔

 ڈینگی سے کیسے بچا جائے؟

 ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے اور مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بارش کے بعد اکثر گھروں کے آس پاس یا لان ، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فوراً نکال کر وہاں اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر