Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ، کسی ایک کی تکلیف سب کی تکلیف ہے ، مولانا طاہر اشرفی

Now Reading:

مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ، کسی ایک کی تکلیف سب کی تکلیف ہے ، مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ، کسی ایک کی تکلیف سب کی تکلیف ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل بڑا اہم مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کونسل نے باہمی مشورے کے ساتھ فیصلہ کیا ، عالمی اکابرین کو بلایا ہے ، افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا ، افغانستان کے ساتھ عالمی برادری نے تعاون نہ کیا تو دوبارہ دہشت گردی کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ اسلام ہمیں نیکی اور اچھائی کا حکم دیتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم نے جیتی ہے ، ہمیں پاک فوج ہر فخر ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان میں عالمی قوتیں متحرک ہوتی ہیں تو پھر امن کی ذمہ داری دنیا پر عائد ہوتی ہے ، افغانستان کے موجودہ حالات میں دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھائیں گی ، افغانستان کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے ، اسلامک ممالک تنظیم کو آگے آنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال پر پوری دنیا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ، وزارت خارجہ جو کردار ادا کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ، پاکستان کےعلما ومشائخ بھی اسے قابل تحسین کی نظرسے دیکھتے ہیں ، وزیراعظم نےجوموقف اپنایا تھا افغان مسئلے کاحل مذاکرات ہیں آج دنیا نےاسےتسلیم کیاہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکیوں  کے انخلاء کے دوران یہاں جہازآتے جاتے رہے جبکہ اس پرپروپیگنڈا بھی ہوا ، اسلام کانام دہشتگردی سے جوڑنے کا تدارک کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر