Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
imran khan

وزراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیا جائےگا جبکہ کابینہ کو وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ وزارتِ دفاعی پیداوار ڈویژن کی سمری پر پی او ایف اینڈ ایچ آئی ٹی بورڈ میں منسٹیریل کوآرڈینشن ممبرکی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

ذرائع کےمطابق میجرجنرل آصف حسین کو ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ کابینہ میجرجنرل محمد منیر افسر کی بہ طورآئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔

Advertisement

میجرجنرل کمال انورچوہدری کی بہ طورآئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ (تربت) کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

دونوں آئی جیز ایف سی کی تعیناتیوں کی سمری وزارت داخلہ نے بھجوائی۔

وفاقی کابینہ وزارتِ آئی ٹی کی سمری پرممبرالیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری کی منظوری اور وزارت پاور ڈویژن کی سمری پرحیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی بھی منظوری دے گی۔

وزارت تخفیف غربت کی جانب سے کریانہ اسٹورز کو انسنٹیو دینے سے متعلق بریفنگ، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر