
سندھ میں ڈینگی کے 7 نئے کیسز رپورٹ
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7480 ہوگئی ہے، صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 175 مریض زیرِ علاج ہیں، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3358 ہوگئی، ہری پور، مردان اور نوشہرہ میں 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوابی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے 273 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News