Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرائی فروٹ کا استعمال کتنی مقدار میں کرنا چائیے؟

Now Reading:

ڈرائی فروٹ کا استعمال کتنی مقدار میں کرنا چائیے؟

خشک میوہ جات (ڈرائی فروٹ) میں صحت کے لیے ضروری غذائی اجزاء پروٹین، ضروری فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتےہیں لیکن کیا کوئی جانتا ہے کہ خشک میوہ جات کا استعمال کتنی مقدار میں کرنا چائیے؟

 ڈرائی فروٹ کا نام آتے ہی سردیوں کا تصور ذہن میں جگہ بنانے لگتا ہے لیکن لازمی نہیں کہ ان کا استعمال صرف سردیوں میں ہی کیا جائے۔

 یہ ایک ایسی نعمت ہے، جو صحت مند جسم اور صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن مناسب مقدار میں خشک میوہ جات کا استعمال ہر موسم میں بہترین نتائج دے سکتا ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کا استعمال یومیہ 20 گرام تک محدود رکھا جائے اور ساتھ ہی شاپر سے میوہ جات کھانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ عمل کسی بھی چیز کے استعمال کی زیادتی کا باعث تصور کیا جاتا ہے۔

بادام

Advertisement

 بادام دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔

بادام میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار خون کی گردش بہتر بنانے کے ساتھ دل کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں اور طبی ماہرین صحت کے لیے 4 سے 7 بادام یومیہ تجویز کرتے ہیں۔

پستہ

تندرستی، طاقت اور مضبوطی کی علامت گری دار میوہ پستہ ایک ایسی غذا ہے جو ہر ایک کی پسند ہو سکتے ہیں۔

پستے میں بادام، کاجو اور اخروٹ کے مقابلے کہیں زیادہ پروٹین اور کم فیٹ پایا جاتا ہے۔

 پستے اولک ایسڈ، وٹامن ای اور کیروٹین سے بھی مالامال ہونے کے سبب انسانی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

 تاہم طبی ماہرین کی جانب سے یومیہ 20 گرام سے زیادہ پستے استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اخروٹ

پروٹین، وٹامن ای، منرلز، اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دل کی صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے اور 3 سے 4 اخروٹ روزانہ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کھجور

کھجور ضروری غذائی اجزاء جیسے وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور حیرت انگیز طور پر ایک مزیدار پھل ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری تصورکی جاتی ہے۔

 ماہرین روزانہ درمیانے سائز کی ایک سے دو کھجوریں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement

کاجو

کاجو مہنگا تو ہے مگر غذائیت سے بھرپور میوہ ہے۔

بھارتی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق کاجو میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

یہ وٹامن Eاور وٹامنB6کا بہترین ذریعہ ہے۔

علاوہ ازیں کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے، جس کے باعث یہ انسان کو دل کو بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

کاجوکینسرسے بچاؤ، صحت مند قلب، مضبوط ہڈیوں اور خوشگوار نیند کے لیے ضروری ہے۔

Advertisement

 اس کا استعمال بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرتا اور ذیابطیس کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کشمش

انگوروں کے خشک پھل کو کشمش کہا جاتاہے، یہ آئرن ،فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے، جس کا روزانہ استعمال صحت کے لیے بہترین ہے۔

ماہرین روزانہ 5 کشمش کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 ان کے مطابق یہ اینٹی ایجنگ ہونے کے سبب جھائیوں سے حفاظت ، دوران خون میں بہتری لانے کے ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

یہ میوہ کاربوہائیڈریٹ ہونے کے سبب جسمانی توانائی بڑھاتا اور بے خوابی سے نجات دلاتا ہے جبکہ بلڈپریشر کنٹرول کرنے میں بھی معاون ومددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر