Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل حکومت نے اپنے تین سالوں میں صرف مہنگائی دی ہے، مشتاق احمد

Now Reading:

نااہل حکومت نے اپنے تین سالوں میں صرف مہنگائی دی ہے، مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکومت نے اپنے تین سالوں میں صرف مہنگائی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، بیرونی قرضوں میں گزشتہ تین سالوں میں 27 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ پٹرول، گھی اور آٹا سمیت پٹرول کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، گرمی میں بجلی نہیں ہوتی، سردی میں گیس نہیں ہوتی، صوبائی و وفاقی کابینہ میں بیٹھے لوگ مافیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے پاکستانی نظام بہت خراب ہو گیا ہے، قومی ادارے تباہ ہو کر رہے گئے ہیں، شارجہ سے سری نگر فلائیٹ کھول کر وزیر اعظم عمران خان نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر تاحال کچھ نہ ہو سکا، فاٹا میں نہ اسکول ہے اور نہ ہسپتال، لوگ علاج اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، نوجوان نسل آج تباہی کی طرف گامزن ہے، ریاست مدینہ کا نام لینے والی حکومت نے 3 سالوں میں غیر شری اور غیر قانون سازی کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال تک پاکستان تحریک انصاف نے لوکل گورنمنٹ الیکشن کو روکے رکھا، میں الیکشن کمیشن کا مشکور ہوں جنھوں نے الیکشن کروانے کا فیصلہ کر لیا، ہائی کورٹ کے فیصلے نے حکمران جماعت کے خواب پانی میں ملا دیئے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن ہم ترازو کے نشان پر لڑیں گے، جماعت اسلامی نے تحصیل ناظم امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے 65 امیدوار میدان میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر