بھتے کی رقم نہ دینے پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف چک جھمرہ کی تاجر برادری نے احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے لوگ شریک تھے، احتجاج اسٹیشن چوک سے شروع ہو کر ستارہ چوک مین بازار سے گزر کر تھانہ جھمرہ میں اختتام پزیر ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر تاجر برادری نے احتجاج ختم کردیا ہے، خلیل انصاری کے بھائی عرفان یاسر کی مدعیت میں مفرور ملزمان کے خلاف مقدمے کے لئے تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News