Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے پیناڈول گولی سمیت تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب عمران سکندر بلوچ کو مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہو گئے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ مارکیٹ میں جمعہ کے روز پیناڈول کی 3 کروڑ24  لاکھ گولیاں تقسیم کی گئیں جبکہ آج لاہور میں پیناڈول کی مزید 2 کروڑ 15 لاکھ، فیصل آباد میں 45 لاکھ، سرگودھا میں 31 لاکھ، اوکاڑہ میں 26 لاکھ، گجرات میں 13 لاکھ گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اس وقت پیناڈول گولی متبادل کمپنی کی جانب سے کیلپول، پیراسیٹامول (یونیسکو) اور ٹائیلول کمپنی کے ناموں سے بھی دستیاب ہیں، اس ضمن میں چیف ڈرگزکنٹرولر نے ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی اسلام آباد کو بھی مطلع کردیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ مارکیٹ میں فیلڈ فورس کی مدد سے پیناڈول گولی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر