Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں قیدیوں کی سہولیات کو ممکن بنانا ہے ، مراد علی شاہ

Now Reading:

ہمیں قیدیوں کی سہولیات کو ممکن بنانا ہے ، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں قیدیوں کی سہولیات کو ممکن بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولیات آمریکہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء این فورس مینٹ کی طرف سے تعاون کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2019 پرزنرز کے قانون کے تحت قیدیوں کو اچھے طریقے سے ٹریٹ کرنا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قیدیوں تک رسائی کو ممکن بناناہے ، سندھ اسمبلی میں تحہ شدہ قانون کے تحت قیدیوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں ، ہمیں یواین کی طہ شدہ پائیدار ترقی کی طرف قدم بڑھانا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں یو این اور کاؤنسلیٹ جنرل آمریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ، ہم یونیورسل گولز آف ڈولپمینٹ میں ان کے ساتھ ہیں ، یہاں کے پولیس جوان اس ٹریننگ سینٹر سے سہولت حاصل کریں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نااہل حکومت کو آئینہ دکھانے کے لیے عوام اکٹھی ہوئی ہے ، آپ پاکستان سے نکلیں کیونکہ جب تک آپ پاکستان میں ہیں تب تک مہنگائی رہے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ چینی پہلے پچاس روپے کلو تھی اب 115 تک پہنچ گئی ہے ، ان کو شرم عوام دلائے گی اور چلو بھر پانی میں ڈوب کر یہ مریں گے ، جو بڑے بڑے ارسطو لا کر بٹھائے گئے، وہ کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے اس لیے مہنگائی ہو رہی ہے، یہ ترقی آپ اپنے گھرپر رکھیں۔

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ عوام کی مدد سے بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنے گا اور مہنگائی سے نجات دلائے گا ، ایک ارسطو نے مہنگائی کا جواب دیا کہ ڈالر بڑھنا اچھی بات ہے کیونکہ اس کی ساری انیوسٹمنٹ باہر ڈالرز میں ہے ، عمران خان کہتا تھا جب ڈالر اوپر جاتا ہے تو حکمران چور ہوتے اب آپ بتائیں کون چور ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ عمران خان بہت جلد جا رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ، بلاول بھٹو زرداری کی کال پر پورے پاکستان میں دھرنے ہو رہے ہیں ، یہ مظلوموں اور کسانوں کی آواز ہے، اس نااہل حکومت سے نجات پائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر