Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں آئی ٹی شعبے کے فروغ کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان میں آئی ٹی شعبے کے فروغ کی ضرورت ہے، صدر مملکت
ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے کے فروغ کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں قومی براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے اور آئی ٹی شعبے کے فروغ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ہائی وے کی تعمیر میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، محدود وسائل اور حکومتی ضروریات کے باوجود ٹیلی کام سیکٹر کو مراعات میں توازن اپنایا گیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایا کاری کریں، معیشت ڈیجیٹل بنانے سے ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں فن ٹیک اور ای بینکنگ کو فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا، ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ڈیٹا کی مقدار میں اضافہ ہوا، بڑھتے علم اور ڈیٹا کے تجزیے کیلئے آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی گریجویٹس کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تعلیم اور ہنر دینے کی ضرورت ہے، ملک کی ترقی کیلئے ڈیٹا کے تجزیہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ جن ممالک میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے نظریاتی تبدیلی آئی، وہ ترقی کرگئے، خوشی ہے کہ پاکستان میں 50 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر