Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی ایریا میں ڈاکو چند منٹوں میں 2 دکانیں لوٹ کر فرار

Now Reading:

ایف بی ایریا میں ڈاکو چند منٹوں میں 2 دکانیں لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو 20 منٹ میں 2 دکانیں لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکو ایک ہی مالک کی 2 دکانوں میں لوٹ مار کے دوران نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں لوٹ مار کی وارداتوں نے جہاں عام شہریوں کو شدید اضطراب میں مبتلا کیا ہوا ہے وہیں پر کاروبار کرنے والے بھی مشکلات کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی آئی جی ویسٹ سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سنجیدہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل پولیس افسران کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں ناکامی کا خمیازہ براہ راست شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھن جانے کی صورت برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر