
پاکستان فروت ویجیتیبل ایسوسی ایسن کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ کینو کی برآمد گزشتہ سال سے 35فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے۔
انکا کہنا ہے کہ سمندری کرایوں میں اضافہ اور موسمی اثرات کی وجہ سے پیداوار میں کمی ہوئی ہے، کینو کے ایکسپورٹرز بے یقینی کا شکار ہیں، رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ گزشتہ سال سے 35فیصد کم رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
وحید احمد نے کہا کہ ایکسپورٹ 3 لاکھ ٹن تک محدور رہنے کا امکان ہے، گزشتہ سال کینو ساڑھے تین لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں ساڑھے چارلاکھ ٹن رہی تھی
انہوں نے بتایا کہ سمندری کرایوں کے بحران کی وجہ سے روس، کینیڈا، یوکرین، انڈونیشیا اور فلپائن کی منڈیوں میں پاکستانی کینو کی ایکسپورٹ زیادہ متاثر ہوگی، ان ملکوں میں پاکستان سے 50فیصد کینو ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔
پاکستان فروت ویجیتیبل ایسوسی ایسن کے چیئرمین وحید احمد نے کہا کہ روس کے لیے سمندری کرائے جو گزشتہ سیزن 2500 سے 3000ڈالر تھا اب بڑھ کر 7000 ڈالر فی کنٹینرز تک پہنچ چکا ہے، فلپائن، انڈونیشیا کا کرایہ 2000 ڈالر سے بڑھ کر 4000 سے 5000 ڈالرتک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندری کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ کے ساتھ شپنگ کمپنیوں کا شیڈول بھی مقرر نہیں ہے، جلد تلف ہونیو الے پھلوں کی کھپ بروقت اپنی منزل تک پہنچنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے، ایسے حالات میں ایکسپورٹ کی لاگت کے ساتھ خدشات بھی بڑھ گئے ہیں، ان تمام عوامل کے باعث پاکستان کی کینو کی برامدات متاثر ہوگی۔
لیکن انکا کہنا تھا کہ ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ذریعے روس تک کینو کی زمینی راستے سے ایکسپورٹ ایک بہتر متبادل ہوسکتا ہے، ایران پاکستان کے کینو کی ایک اچھی مارکیٹ ہے لیکن ایرانی حکام کی جانب سے امپورٹ پرمٹ جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے یہ اہم مارکیٹ 10سال سے بند پڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی گیس مہنگا ہونے سے کینو کی پیکنگ کا میٹریل 40 فیصد تک مہنگا ہوگیا ہے۔
وحید احمد کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں اب تک کچھ فیکٹریاں کھلی ہیں کچھ نہیں کھل سکیں 125ارب روپے کی انڈسٹری بند پڑی ہوئی ہے، کینو ایکسپورٹ کرنے والے بے یقینی کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں 24لاکھ ٹن کینو پیدا ہوتا ہے جبکہ رواں سال پیداوار 17لاکھ ٹن تک محدود رہنے کا امکان ہے جبکہ کینو کی صنعت پاکستان میں چار لاکھ افراد کے لیے براہ راست روزگار کا ذریعہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News