
این سی او سی کی ٹیم
وزیراعظم نےبلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاراورایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اورانھیں بلوچستان میں جاری حکومتی منصوبوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلٰی بلوچستان کی سربراہی میں ایک سال کے دوران بلوچستان ایپکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہوا جبکہ بلوچستان وسائل سےمالا مال صوبہ ہے اورملک میں مقامی طورپرپیدا ہونےوالی گیس کا 40 فیصد پیدا کرتا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزکرنے کےلیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہرماہ بلایاجائے۔ منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے کے لیےذاتی طورپرہر ماہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس رکھوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ 665 ارب لاگت کے200 ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلیے ہر15 دن میں ایگزیکیوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے۔ تربت ائرپورٹ، گوادراورتربت میں 2 نرسنگ کالجزجلد ازجلد تعمیرکیے جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بلوچستان کی بکھری ہوئی آبادی کے باعث مسائل، ملک کے دیگرحصوں سے مختلف ہیں۔ طویل فاصلوں کی وجہ سے ہمیں بلوچ عوام کی زندگیوں کو بہتربنانے کے لیےمؤثرحل تلاش کرنا ہوں گے۔
انھوں نے مذید کہا کہ بلوچستان حکومت اپنےگورننس ڈھانچےکونچلی سطح پرازسرِنو تشکیل دے۔ ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتارکوتیزاورعام آدمی تک خدمات کی فراہمی کوبہتربنایا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت جاری کیں کہ متعلقہ حکام بلوچستان کےعوام کی فلاح وبہبود کے لیےحکومتی اقدامات کے بارے میں مؤثرمیڈیا مہم چلائیں۔
اجلاس میں اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی، توانائی، سمندری اموراورحکومت بلوچستان کوخصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیکج کے تحت ٹرانسپورٹ، توانائی اورانفراسٹرکچرکے منصوبوں پرکام تیزکرنےکےلیےقریبی رابطہ کاری سے کام کریں۔
اجلاس میں وزیر توانائی محمد حماد اظہر، وزیرصنعت مخدوم خسرو بختیار، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیربحری امورسید علی حیدرزیدی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمراورمشیرخزانہ شوکت فیاض ترین کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اوردیگراعلی حکام بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News