
شہبازگل کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کوان کا حق دینےسےکوئی نہیں روک سکتا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دیا، عمران خان نےاپناوعدہ پوراکردیا۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اوورسیز کے قانون پر 90 روز پرعمل درآمد کرے، قانون پر عمل نہ کیا تو دھرنا دیں گے، دھرنا اور بھوک ہڑتال کرینگے، ووٹ کےحق سے دستبردار نہیں ہونگے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کسی کے پروپیگنڈے میں نہ آئے، ن لیگ نےکہااوورسیزپاکستانیوں کوسمجھ نہیں، اوورسیزباہرسے پیسہ پاکستان لاکرسرمایہ کاری کرتے ہیں، ایک اوورسیزپاکستانی یہاں سے پیسہ لندن لےکرجاتاہے۔
شہبازگل نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کوان کاحق دینےسےکوئی نہیں روک سکتا، اوورسیز لیگی رہنماؤں کی مہمان نوازی کریں توسرمایہ کہلاتےہیں، اوورسیزپاکستانی ووٹ کاحق مانگےتو ن لیگی سرمایہ بھول جاتےہیں۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کےحقوق کی بات آئےتوانہیں سانپ سونگھ جاتاہے، شہباز شریف نے شکاگومیں ڈاکٹرکوجعلی رپورٹ دینےکاکہا، شہبازشریف نےکہامیراکیس آنے والا ہے جعلی رپورٹ بناکردیں، ڈاکٹرنےجعلی رپورٹ دینےسےانکارکردیاتھا۔
شہبازگل نے مزید کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاکستان کی بات کرتے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کادل اپنےملک کےساتھ دھڑکتاہے، ایک دہائی تک اوورسیزپاکستانی رہا، اوورسیزپاکستانیوں کی تکلیف کامکمل اندازہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News