نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر گوتم گمبھیر بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔
سابق بھارتی کھلاڑی اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہا تھا جس پر بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں نے ان کے خلاف ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔ اس تنقید میں اب گوتم گمبھیر میں میدان میں اتر آئے ہیں۔
گوتم گمبھیر نے اپنی ٹوئٹ میں کسی مخصوص شخص کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا سیدھا نشانہ نوجوت سنگھ سدھو پر تھا۔ گوتم گمبھیر نے اپنی ٹوئٹ میں زہر اگلتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹے یا بیٹی کو سرحد پر بھیجو اور تب کسی دہشت گرد ملک کے سربراہ کو بڑا بھائی بولو‘۔
واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہا تھا، جس پر بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کے ترجمان نے بھی شدید تنقید کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
