Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب عوام کو مہنگائی کے ذریعے رگڑے دئیے جارہے ہیں، حافظ حمداللہ

Now Reading:

غریب عوام کو مہنگائی کے ذریعے رگڑے دئیے جارہے ہیں، حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ غریب عوام کو مہنگائی کے ذریعے رگڑے پہ رگڑے دئیے جارہے ہیں۔

حافظ حمداللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چینی مافیا، آٹا مافیا، دوائی مافیا، پٹرول مافیا کی حکومت ملک اور قوم پر ساڑھے 3 سال سے مسلط ہے، پاکستان پر مسلط مافیاں کے توسط سے مہنگائی کے ذریعے عوام کا خون چوسا جارہا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ہرطرف مہنگائی کا راج ہے اور پیسہ بڑے مافیاز کے جیبوں اور تجوریوں میں جارہا ہے، جس تیز رفتاری سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، سوال یہ ہے کہ عوام کی آمدنی میں کیوں اضافہ نہیں ہو رہا؟

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کے ذریعے رگڑے پہ رگڑے دئیے جارہے ہیں، عوام پوچھ رہی ہے کہ ہم سے کہ کس چیزکا انتقام لیا جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کے وزراء کی فوج ظفر موج قومی خزانے پر بوجھ کیوں بنی ہوئی ہے؟ نا اہل حکمران استعفیٰ کیوں نہیں دیتے؟ یہ قوم کے لئے بہت بڑار یلیف ہوگا۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام نے اگر مہنگائی کے طوفان اور تبدیلی خان سے اپنی حالت کو بدلنا ہے جان چھڑانا ہے تو سڑکوں پر نکلنا ہوگا، 17 نومبر پی ڈی ایم 13 نومبر کراچی، کوئٹہ اور 20 نومبر کو پشاور میں مہنگائی کے خلاف مہنگائی مارچ کرے گی عوام سے مہنگائی مارچ میں شرکت کی اپیل ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم غریبوں کی امید اورسہارا ہے، فیصلے کا وقت آچکا ہے، عوام نے دو میں سے ایک کا فیصلہ کرنا ہے، عمران خان بچاناہے، یا اپنے آپ اور پاکستان بچانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر