Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے افریقی ویریئنٹ سے بخوبی نمٹا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

کورونا کے افریقی ویریئنٹ سے بخوبی نمٹا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے افریقی ویریئنٹ سے بخوبی نمٹا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے دونوں سیکرٹریز ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،عمران سکندر بلوچ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے علاوہ این سی اوسی کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران پنجاب میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کی کامیابی پر محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل یکم دسمبر سے ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغازکر رہے ہیں، ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 2 کروڑ 67  لاکھ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسین کی دوسری ڈوز نہ لگوانے والوں کو بھی مکمل ویکسنیٹ کر دیا جائے گا، محکمہ صحت کی ٹیمیں ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کی عوام کو ویکسین لگا کرمحفوظ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈی سی حضرات ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کو بھی کامیاب بنائیں گے، این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے افریقی ویریئنٹ سے بخوبی نمٹا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن کی پہلی مہم کی طرح دوسری مہم کو بھی کامیاب بنایا جائے گا، ہم ویکسینیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کورونا کی وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزمیں واضع کمی آچکی ہے، ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد آبادی کو ویکسین لگا کر کورونا سے محفوظ بنا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر