Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، آصف زرداری

Now Reading:

عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، آصف زرداری

وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے متعلق آصف علی زرداری نے بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرآصف علی رزداری نے کہاکہ عمران خان پانچ سال پورے نہیں کریں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے مان رہے ہیں کہ غلطی ہوگئی ، اب اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں گے یہ ان پر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو لانے والے اس غلطی کو کیسے درست کریں گے یہ ان کو پتہ اور اللہ کو پتہ۔

مریم نواز سے متعلق پوچھے گئے سوال پرآصف زرداری نے جوا ب دیا کہ وہ بیٹیوں جیسی ہےان پر بات کیسے کروں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔

 احتساب عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق چیف جسٹس خودکوکلیئرنہ کرسکےتوسپریم کورٹ پرکون یقین کریگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ تردیدسےبات نہیں بنتی،ثاقب نثارمعاملےپرصفائی پیش کریں،طے کرنا ہو گا چیف جسٹس کامداخلت کرنا اثرزیادہ اندازہوتاہےیانہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ عوام کےسامنےمعاملےکی تفتیش کرے ،طے کرنا ہوگا چیف جسٹس کی مداخلت کےکیااثرات ہوتےہیں،اعلیٰ عدلیہ ثاقب نثارسےنہیں پوچھ سکتی مداخلت کیوں کررہےہیں؟ ضمانت،الیکشن کےمعاملات پرچیف جسٹس مداخلت کررہےہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ثاقب نثارخود کوبری الذمہ قراردیناچاہتےہیں، ثاقب نثاربیان حلفی میں کہہ دیں رجسٹرارکوفون نہیں کیا، ثاقب نثارنےالیکشن سےقبل ضمانت نہ دینےکاکہاتھا۔

شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ نیب نےاب تک صرف نوازشریف کوسزادی ہے،چیئرمین نیب نے 539 ارب ریکورکرنےکا دعویٰ کیا، وزارت خزانہ کے مطابق 1.4 ارب روپے جمع کرا ئے گئے ،537 ارب روپےکہاں گئے؟اس کاحساب مانگاجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب اسی عدالت میں کھڑےہوکرجواب دیں گے، آپ کی ریکوری 1.4 ارب اوراخراجات 6 ارب روپےہیں، چیئرمین نیب بتائیں سیاستدانوں سےکتنی ریکوری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر