Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم قتل کیس: عدالت کا ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم

Now Reading:

نور مقدم قتل کیس: عدالت کا ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم
نور مقدم

نورمقدم قتل کیس میں مجرم ظاہرجعفرکی اپیل مسترد، سزائے موت کا حکم برقرار

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس میں سماعت کے دو صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم دے دیا، اگر ملزم نے رویہ درست نا کیا تو ویڈیو لنک کے ذریعے ملزم کی حاضری شروع کر دیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم نے 3 نومبر کی سماعت کے دوران غل غپاڑہ کیا پروسیڈنگز میں مداخلت کی کوشش کی، پولیس انسپکٹر نے ملزم ظاہر جعفر کے پولیس کی جوڈیشل گارڈ کے ساتھ رویے کی رپٹ دی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق 10 نومبر کو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے دوران مرکزی ملزم کی جانب سے وقفے وقفے سے آدھے گھنٹے تک عدالت سے متعلق بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جاتا رہا اور باآواز بلند عدالت میں تضحیک آمیز رویہ اپنایا گیا۔

Advertisement

عدالت کے حکم پر جب ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر لے جانے کی ہدایت کی گئی تو مرکزی ملزم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی ہاتھا پائی کی جس پر پولیس کی جانب سے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

نور مقدم قتل کیس میں ٹرائل جاری ہے جس میں استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نور مقدم کیس سے متعلق اب تک 8 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر