
چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
چینی کی قیمت میں گزشتہ 2 روز کی مناسبت سے کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چینی کی ریٹیل قیمت 150 سے کم ہو کر 134 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 7 ہزار 2 سو سے کم ہوکر 6 ہزار 7 سو کی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹے کی سرکاری قیمت نظرانداز کر کے آٹا مارکیٹ میں 71 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 710 روپے فروخت ہونے لگا۔
ذرائع نے بتایا کہ سادہ گھی مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو جبکہ برانڈیڈ گھی 400 روپے فی کلو میں فرخت ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت 260 روپے فی کلو تک ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں چینی 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے۔
گزشتہ چند روز میں چینی کی قیمت ملک کی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں چینی کے ذخائر 1 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن رہ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی جبکہ جولائی تا اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021ء مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔
ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 ، خوردنی تیل 40 فیصد ، چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17، آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News