
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج منفی دن رہا، 100 انڈیکس 744 پوائنٹس گر گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپے کم ہوگئی۔
کاروبار کی بندش پر 100 انڈیکس 45745 پوائنٹس رہا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 885 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
یاد رہے کہ بازار میں 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار 10.94 ارب روپے میں ہوا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7839 ارب روپے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News