
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں جذباتی تقریر سے مطالبہ کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاست دان کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مک مکا کو ختم کرنے آیا تھا، یہ مک مکا اب واپس نہیں آئے گا، ان کو وہ وقت یاد آرہا ہے جب یہ فون کر کے جج کو فیصلہ لکھواتے تھے، میرے بیان کو میڈیا میں تروڑ مروڑ پر پیش کیا گیا، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ فوج سے لڑ جاؤ، ہر سال اپوزیشن آتی ہے، اب پھر آرہی ہے، سردیاں ہوتے ہی پی ڈی ایم ایکٹو ہوجاتی ہے، پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کو سیاسی مار پڑے گی، میڈیا میں پی ڈی ایم کے سیاسی سہولت کار بیٹھے ہیں جو نام کے صحافی ہیں، ای وی ایم کے استعمال سے چوری کا راستہ روکا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News