Advertisement
Advertisement
Advertisement

بزرگان دین نے اپنے اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اور بھائی چارے کا درس دیا، عثمان بزدار

Now Reading:

بزرگان دین نے اپنے اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اور بھائی چارے کا درس دیا، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بزرگان دین نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اور بھائی چارے کا درس دیا۔

سردار عثمان بزدار نے راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن کا دورہ کیا اور معروف بزرگ خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر حاضری دی، وزیر اعلیٰ نے خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دربار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی اور دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ میں زائرین کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر 7 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے دربار خواجہ غلام فریدؒ کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار کو دربار خواجہ غلام فریدؒ کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ نے دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے کاموں کا معائنہ کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دربار خواجہ غلام فریدؒ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی مانیٹرنگ کی جائے گی، جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دربار پر زائرین کی آرام گاہ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، دربار کی اپ گریڈیشن میں مجلس خانہ و عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے علاوہ لائبریری کا قیام، وضو گاہ کی تعمیر، دربار کے مغربی داخلی راستوں اور صحن کی توسیع شامل ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خواجہ غلام فریدؒ نے امن اور سلامتی کے پیغام کو پھیلایا، موجودہ صورتحال میں خواجہ غلام فریدؒ کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، بزرگان دین نے اپنے کردار اور اخلاق سے لوگوں کو متاثر کیا اور بھائی چارے کا درس دیا۔

وزیر اعلیٰ نے خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر محفل سماع میں شرکت کی، معروف قوال نے محفل سماع میں عارفانہ و صوفیانہ کلام پیش کیا، عثمان بزدار اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے انداز کو سراہا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محفل سماع صوفیا کرام کی قدیم روایت ہے، پاکستانی قوالوں نے فن قوالی سے دنیا بھر میں وطنِ عزیز کا نام روشن کیا ہے، وزیر اعلیٰ کو اجرک، فریدی ٹوپی اور جبہ پہنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خواجہ عامر فرید کوریجہ نے تصنیف ”دیوان فرید” پیش کی، خواجہ معین الدین کوریجہ نے دعا کروائی۔

Advertisement

 مشیر حنیف پتافی، ایم پی اے خرم خان لغاری، سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین کوریجہ اور دیگر مشائخ و عظام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر