Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک نے اپنے کمپنی ملازمین کو زبردست مشورہ دے دیا

Now Reading:

ایلون مسک نے اپنے کمپنی ملازمین کو زبردست مشورہ دے دیا

ایلون مسک نے اپنے کمپنی ملازمین کو کام کے دوران میوزک سننے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنیوں کے سربراہ ایلون مسک نے ایک ای میل کر کے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ کام کے دوران میوسیقی سنیں، جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ای میل کو میوزک ان دا فیکٹری کا عنوان دیا اور  لکھا کہ ایک ساتھی نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا ہم ایک کان میں ایئر بڈ سے میوزک سن سکتے ہیں؟ مجھے یہ بات اچھی لگی، میں خود بھی اس کے حق میں ہوں، کیوں کہ میوزک کو پسند کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ اگر کچھ اور چیزیں بھی آپ کے دن کو بہتر بنا سکتی ہیں، تو مجھے ضرور بتائیں، آپ روز کام کرنے آتے ہیں اس لیے مجھے آپ کا بہت خیال ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ٹیسلا کے ملازمین کو مسک کی طرف سے 2 ای میل بھیجی گئیں، پہلے میں کہا گیا کہ ایک ایئربڈ کے ساتھ کام کے دوران موسیقی سننے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

Advertisement

دوسری ای میل تھوڑی سخت تھی، جس میں ملازمین کو یاد دلایا گیا کہ جب میری جانب سے کوئی ہدایات منیجرز کے پاس پہنچتی ہیں تو پھر صرف تین آپشنز ہوتے ہیں۔

پہلا کہ وضاحت کریں کہ میں کیوں غلط ہوں  کیوں کہ کبھی کبھی میں غلط بھی ہو سکتا ہوں،  دوسرامزید وضاحت کی درخواست کریں کہ اگر آپ ہدایت کو نہیں سمجھے ہوں اور آخری یہ کہ اگر کوئی مسئلہ نہیں تو پھر ہدایت پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اپنی رائے دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے، خواہ کرپٹو کرنسی سے متعلق ان کی سوچ ہو یا حریفوں سے متعلق کوئی بیان، اس بار انہوں نے ایک  کول باس ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیسلا ملازمین کو میوزک سننے کا مشورہ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر