
سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، سردیاں آتے ہی ملک میں گیس کا بحران سامنے آ رہا ہے اور حکومت بجلی اور تیل مزید مہنگا کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی تصدیق کی ہے، کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت کے اس بیان کے بعد آئی ایم ایف مذاکرات کی تفصیلات سامنے لانا انتہائی ضروری ہے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کی آخر وہ کون سی شرائط ہیں جن کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا؟ حکومت کا بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے تحت کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو عوام کا شدید رد عمل سامنے آئے گا، پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News