Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو دبئی ایکسپو میں شرکت کیلئے بھجوا رہی ہے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو دبئی ایکسپو میں شرکت کیلئے بھجوا رہی ہے، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 25 نوجوان سرمایہ کاروں کو دبئی ایکسپو میں شرکت کیلئے بھجوا رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال کی زیرِ صدارت صوبائی اسٹئرنگ کمیٹی کا 9 واں اجلاس ہوا، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم منعقدہ اجلاس میں پنجاب حکومت کی دوبئی ایکسپو میں شرکت اور بعض مالیاتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال نے دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کی شرکت سے آگاہ کیا، صوبائی وزیر نے دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت کی شرکت کے حوالے سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے دوبئی ایکسپو میں عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے خصوصی مہم پنجاب ایز کا باقاعدہ آغاز کردیا، مختلف محکموں کی طرف سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے لئے سیمنارز اور عوامی مباحثے کامیابی سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوبئی ایکسپو میں دستاویزی فلموں، سیمنارز اور دلچسپ تبصروں کے ذریعے پنجاب کے مختلف رنگ اجاگر کئے جارہے ہیں، ان پروگراموں میں روزانہ ہزاروں شرکا حصہ لے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب دوبئی ایکسپو انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ دبئی میں جاری بین الاقوامی ایکسپو پنجاب میں نئی سرمایہ کاری کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی، دبئی ایکسپو میں 14 سے 28 نومبر تک اسٹارٹ آپس اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، پنجاب حکومت 25 نوجوان سرمایہ کاروں کو دبئی ایکسپو میں شرکت کیلئے بھجوا رہی ہے۔

اس موقع پر سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں اب تک 15 سیمنارز کا انعقاد کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایونٹس میں شرکاء بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔

سربراہ مانیٹرنگ یونٹ فضیل آصف، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس اور اسٹیرنگ کمیٹی کے دیگر ممبران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر