Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ : امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان

Now Reading:

سندھ : امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ  میں طلبہ، والدین اور اسکول مالکان کی جانب سے مطالبے کے بعد چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا کہ اس قدم کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ اور والدین آسانی کے ساتھ امتحانی فیسیں ادا کر سکیں اور انھیں تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لیے کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

سید شرف علی شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں اسکول مالکان بھی طلبہ اور والدین کو آسانی فراہم کرنے کے لیے فیسوں میں کمی کرنے پر نظرثانی کریں یا طلبہ و طالبات کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کا کسی بھی طرح کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

یاد رہے اس سے قبل صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں کووِڈ 19 کے باعث بحران کی وجہ سے والدین، طلبہ و طالبات، بورڈ سے الحاق شدہ اسکول مالکان اور اسکولز ایسوسی ایشنز کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آ رہا تھا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ سال 2022 کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کریں تاکہ طلبہ و طالبات اور والدین کو کچھ ریلیف مل سکے۔

Advertisement

مطالبے کے بعد ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے ان مشکل حالات میں والدین، اسکول مالکان اور اسکولز ایسوسی ایشنز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2022 کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر