ریڈ زون میں جلسوں سے متعلق کیس؛ اپوزیشن قیادت سپریم کورٹ پہبنچ گئی
بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف کے درمیان اس ٹیلی فونک رابطے میں مہنگائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ریلیف کا لالی پاپ دے کرعمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا، سلیکٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں بدترین مہنگائی کے بعد عوامی مسائل اور پارلیمان میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا، ہر پہلو دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لاچکی ہے اور اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا اور قرضہ لینا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
