
اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، میں وزیر اعظم کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات و اہم بلوں کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کروں گا تاکہ ان کے تحفظات دور کر کے قومی مفاد کے حامل معاملات پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔
وزیراعظم سے ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات و اہم بلوں کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنےکے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سےجلد رابطہ کروں گا تاکہ انکےتحفظات کو دور کرکے قومی مفاد کےحامل معاملات پر اتفاق رائےپیدا کیاجائے
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 10, 2021
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ امید ہے اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کے لیے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی۔ مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 10, 2021
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی، مشترکہ اجلاس جلد دوبارہ بلایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News