دیکھنے میں یہ ایک عام سی تصویر ہے لیکن درحقیقت یہ لوگوں کے ذہنوں کی آزمائش کا باعث بن رہی ہے کیوں کہ اس میں ایک سے زیادہ تصاویر پوشیدہ ہیں۔
کچھ تصویریں ایسی ہوتی ہیں جن سے ہمارا دماغ فوری دھوکہ کھا جاتا ہے ، یہ فریبی تصویریں انگریزی میں آپٹیکل الیوژن کہلاتی ہیں ، ایسی تصاویر ہمارے دماغ کی کارکردگی کا آئینہ دار ہوتی ہیں۔
تصویر کو دیکھیں اور بتائیں سب سے پہلے آپ کو کیا کچھ دکھائی دیا؟ ایک نوجوان لڑکی کا سر یا ایک بزرگ کا چہرہ؟ یہ تصویر آپ کی شخصیت کے متعلق کیا بتارہی ہے، جانیے؟
بزرگ کی تصویر:

ایسے افراد زندگی کے ہر کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں اور آج کے کام کو کل پر نہیں چھوڑتے ، دوسرے لوگوں کے متعلق نرم دل رکھتے ہیں اور یہی خاصیت ایسے افراد کو دوستوں اور عزیزوں میں ہر دلعزیز بناتی ہے ، دوسروں کے متعلق ہمیشہ اچھا گمان رکھنا ہی ان افراد کی شخصیت کی اہم نشانی ہوتی ہے۔
لڑکی کی تصویر:

بظاہر بزرگ کی تصویر زیادہ واضح ہونے کی وجہ سے پہلے وہی تصویر دکھائی دینی چاہیئے مگر لڑکی کے سر والی تصویر پہلے دکھائی دینے کا مطلب ہے کہ آپ زندگی میں گہرائی میں دیکھنے والی شخصیت کے حامل فرد ہیں ۔ جذباتی فیصلوں کے بجائے ٹھنڈے دماغ سے زندگی کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News