
ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل شریفوں کو عوام سے نہیں اپنی کرپشن کے مال سے غرض ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مال بچانے کیلئے جمع متحدہ اپوزیشن کا چورن عوام میں نہیں بکنے والا، نااہل شریفوں کو عوام سے نہیں اپنی کرپشن کے مال سے غرض ہے، قانون سازی کے عمل میں کرپٹ اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، عوامی فلاح کے ہر اقدام پر نا اہل لیگ نے سیاست کی ہے، الیکشن ریفارمز جیسے قوانین پر سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نسل در نسل سیاسی خاندانوں کی بادشاہت کو جمہوریت کا نام دینا افسوسناک ہے، کرپٹ مافیاز کے خلاف جنگ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کا محور ہے۔
ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء کی اس جنگ میں شکست کرپٹ عناصر کی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News