
چین میں افغانستان کے چلغوزوں کی مقبولیت نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے 26 ٹن چلغوزے چین میں چند منٹوں میں ہی فروخت ہوگئے، افغانستان سے درآمد ہونے والے چلغوزے چین میں آن لائن فروخت کیے گئے۔
چین افغانستان سے سینکڑوں ٹن چلغوزے درآمد کر چکا ہے اور وہاں چلغوزوں کی طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس چین پہنچ چکی ہیں جبکہ 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہو گئے۔
AdvertisementTill today 10 flights of Afg pinenuts flew to China. Remember 26 tons were sold in China on line in just few minutes. Flights will be continue flying. Dry fruits next priority.China will unswervingly expand opening-up,and share its development opportunities with Afg & wider world pic.twitter.com/uqE1XnBklM
— Wang Yu 王愚 (@ChinaEmbKabul) November 20, 2021
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نئی طالبان حکومت اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں چین کے ساتھ چلغوزوں اور دیگر ڈرائی فروٹ کی تجارت شروع ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چلغوزوں کے سلسلے میں افغانستان اور چین کے مابین باقاعدہ مذاکرات ہوئے تھے، چینی حکومت کی جانب سے جیسے ہی منظوری ملی، بڑی تعداد میں چلغوزوں کی افغانستان سے درآمد شروع ہو گئی، جس کے بعد چینی مارکیٹ میں افغانستان سے درآمد شدہ چلغوزوں کی طلب میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔
چینی سفیر وانگ یو کا کہنا مزید کہنا تھا کہ چلغوزوں کے بعد ہماری اگلی ترجیح افغانستان سے ڈرائی فروٹ کی بھی تجارت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قطر میں افغان وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News